ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سنجے دت کے ہاتھوں19نومبرکواڈاپٹ فٹنس کا افتتاح، بنگلورو کا بین الاقوامی معیار پر مشتمل سب سے بڑا فٹنس سنٹر عوام کے لئے دستیاب

سنجے دت کے ہاتھوں19نومبرکواڈاپٹ فٹنس کا افتتاح، بنگلورو کا بین الاقوامی معیار پر مشتمل سب سے بڑا فٹنس سنٹر عوام کے لئے دستیاب

Sun, 18 Nov 2018 19:25:43    S.O. News Service

بنگلورو۔18؍نومبر(ایس او  نیوز) شہر کے فریزر ٹاؤن میں صحت اور فٹنس کو عام کرنے کے لئے عالمی معیار کی سہولتوں سے لیس ہندوستان کی سب سے بڑی اور خوبصورت جم اڈاپٹ فٹنس کا افتتاح 19نومبر کی شام منعقد کیا گیا ہے۔ معروف فلم اداکار سنجے دت اس عالیشان جم کا افتتاح کریں گے، جس کے بعد معروف فیشن شخصیت رمیش دیملا کی طرف سے فٹنس شو پیش کیا جائے گا۔ فریزر ٹاؤن کے قلب میں ایمپائر یولے کنونشن سنٹر کے اوپر واقع 18 ہزار مربع فیٹ پر مشتمل عالیشان جم میں صحت اور چستی کو بڑھانے کی ایسی مشینیں متعارف کروائی گئی ہیں جو ہندوستان میں پہلی بار استعمال میں آئیں گی۔اس جم کے داخلی حصے میں 60میٹر دوڑ لگانے کے لئے ہندوستان کا پہلا ٹریک مہیا کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فٹنس کے مختلف شعبوں میں پہلی بار متعارف کرائی جانے والی فٹنس مشینیں اس جم کا حصہ ہیں۔ ان میں آر پی ایم باڈی بیالنس ، باڈی کمبیاٹ اور دیگر شامل ہیں۔اس کے لئے اڈاپٹ فنٹنس میں ماہر تربیتی کارکنوں کی بھی خدمات حاصل کی ہے ہیں جو جم میں حصہ لینے والوں کی ہمہ وقت نگرانی کریں گے اور انہیں ورزش اور فٹنس کے متعلق جانکاری اور تربیت سے آراستہ کریں گے۔ اڈاپٹ فٹنس کا شمار ہندوستان کے پریمیم فٹنس مراکز میں ابھی سے کیاجانے لگا ہے۔ فٹنس کے دلدادہ افراد کے لئے جم کے استعمال کا ایک بین الاقوامی اور انوکھا تجربہ اس مرکز میں دستیاب ہے۔ 
 


Share: